July 01, 2025
تازہ ترین / Latest
,Literature - جہانِ ادب,Snippets / Monday, June 30th, 2025

بزمِ احباب کا طرحی مشاعرہ کامیابی سے مکمل


rki.news

 

تحریر

اُستاد مُحترم نوشاد اشہر صاح
بزم یاران بلريا گنج اعظم گڑھ یو پی

حباب بزم
آپ کی پرجوش شرکت اور جناب منصور اعظمی صاحب کی با برکت صدارت کے صدقے طرحی مشاعرہ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا
اس بار شرکاء کی شرکت خاطر خواہ حوصلہ افزا رہی
مظفر حسین نایاب اور آلوک شریواستو شاذ جہانی صاحب کی بزم میں شمولیت خوش آئند ہے آپ دونوں حضرات بہترین شاعر ہونے کے ساتھ ادب نواز بھی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر انیس اکمل ادیب صاحب کی بھی شرکت رہی آپ بھی کہنہ مشق شاعر ہیں جناب مشیرالدین صاحب اور مبصر ایمان صاحب کو بھی بزم میں شامل کیا گیا ہے امید ہے آپ احباب کی شرکت سے بزم کی رونق اور افادیت میں مزید اضافہ ہوگا اور سیکھنے اور سکھانے کا عمل تیز تر ہوگا
آج کے مشاعرے میں شرکت کے لئے تمام احباب کا حد درجہ شکریہ بالخصوص منصور اعظمی کا شکریہ جنہوں نے ہماری دعوت قبول کی اور مشاعرے کو اعتبار بخشا جناب اشہد بلال ابن چمن صاحب نے تمام تر مصروفیتوں کے باوجود نظامت کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ
پھر ملتے ہیں ایک اور نئے طرحی مصرع کے ساتھ تب تک کے لیے اللہ حافظ
شب بخیر

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International