rki.news
۔۔۔۔۔۔۔۔ (مطلع سانحہ سوات)
گرتے ہوئے۔ وجود کو آکر سہار لے کشتی مری بھنور میں ہے اس سے اتار لے
ایسا نہ ہو کہ پیار کا ہو جائے خاتمہ مشکل سے وقت کاٹ لے پر مت ادھار لے
دل کے سکون کیلئے ہے ایک مشورہ خلق خدا سے پیار کر اور ان سے پیار لے
وعدہ رہا کہ لوٹ کےآؤں گا سر کے بل مجھ کو بس ایک بار تو دل سے پکار لے
خالق بڑا رحیم ہے بخشے گا ہر خطا جاذب ابھی بھی وقت ہے خود کو سدھار لے
##ڈاکٹر ظفر جاذب ##
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International