rki.news
یہ جو ذات حضرتِ شبیرؓ ہے خواب ابراہیمؑ کی تعبیر ہے
جو غلام سید شبیرؓ ہے ہر جہاں میں صاحبِ توقیر ہے
مرجع خلقِ خداﷻ ہے تا ابد کربلا میں اک عجب تاثیر ہے
کیا مٹائے گا کوئی نام حسینؓ خون سے لکھی ہوئی تحریر ہے
جس سے پاتے ہیں شفا اہلِ جہاں کربلا کی خاک وہ اکثیر ہے
جو مٹانے آئے تھے خود مٹ گئے میرے آقاﷺ کی عجب تدبیر ہے
روزِ محشر ہیں شفیع تیرے حسینؓ کس لئے گلؔ تو یوں ہی دلگیر ہے
سباس گلؔ رحیم یار خان پاکستان
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International