rki.news
وہ لطف محبت ساقی کا وہ چشم جاناں بھول گئے کچھ گذری ہم پر ایسی بھی وہ راحت دوراں بھول گئے
پھولوں کا رنگ اڑ سا گیا خوشبو بھی اب باقی نہ رہی باغوں کو نظر حاکم کی لگی سب دور بہاراں بھول گئے
وہ سجدۂ ایماں ترک ہوۓ ہم صبر و تحمل بھول گئے اسلاف و ثقافت بھول گئے وہ جادہ و پیماں بھول گئے
ہر قول کو ہم نے سچ جانا ہر سچ سے دھوکا کھائیں ہیں وہ داغ محبت پائیں ہیں سب دوست عزیزاں بھول گئے
ڈاکٹر رشدیٰ قدسیہ گورکھپور
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International