August 27, 2025
تازہ ترین / Latest
,Events - تقریبات,Snippets / Sunday, August 24th, 2025

اسلام آباد میں محفل۔ نعت پاکستان کا خصوصی نعتیہ مشاعرہ منعقد


rki.news

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ─ ماہِ ربیع الاول شریف کی آمد آمد کی مناسبت سے محفل۔ نعت پاکستان کے زیر اہتمام ایک خصوصی نعتیہ مشاعرہ رائٹرز ہاؤس، اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد ہوا۔

تقریب کی صدارت معروف نعت گو شاعر اور بزمِ حمد و نعت، اسلام آباد کے صدر جناب نسیم سحر نے کی۔ صدرِ محفل۔ نعت پاکستان سید ابرار حسین اور سید ضیاء الدین نعیم مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ گوجرانوالہ سے معروف نعت گو شاعر قاری غلام شبیر نازش بطورِ مہمانِ اعزاز شریک ہوئے۔

محفل کی نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین احمد صدیقی (جوائنٹ سیکرٹری محفل۔ نعت) نے انجام دیے۔

مشاعرے میں صدرِ مشاعرہ جناب نسیم سحر، صدرِ محفل۔ نعت پاکستان سید ابرار حسین، سید ضیاء الدین نعیم، قاری غلام شبیر نازش، شرف الدین شامی، عرفان جمیل، عرش ہاشمی (سیکرٹری محفل۔ نعت پاکستان)، ڈاکٹر عزیز فیصل، حافظ نور احمد قادری، محمد نور آسی، سید جمال زیدی، احمد محمود الزماں، مرزا ساجد بیگ اور پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین احمد صدیقی نے بارگاہِ رسالتؐ میں اپنے عقیدت نامے پیش کیے۔

محفل کے میزبان حافظ محمد عمران احمد (رکن مجلس عاملہ، محفل۔ نعت پاکستان) تھے، جنہوں نے شرکائے مشاعرہ کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا۔

تقریب کے اختتام پر صدرِ محفل۔ نعت پاکستان سید ابرار حسین نے اجتماعی دعائے خیر و برکت کرائی اور معروف نعت گو شاعر شاہ محمد سبطین شاہ جہانی کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International