rki.news
لاہور : ( فریدہ خانم )،
کہ ذات باری تعالیٰ کا انکار انسان کو سرکش،بخیل،شکی المزاج اور غیر معتدل بنا دیتا ہے اور یوں وہ الہی نظام سے خارج ہو کر ہمیشہ کےلئے عذاب کا منہ دیکھتا ہے، اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست میں شرکاء نے سورہ قٓ کی آیات 24،25،26 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے برعکس ایمان و یقین انسان میں صفات حمیدہ پیدا کرتا ہے اور وہ رحمت الہی سے مستفید ہو کر ہمیشہ کےلئے آرام و راحت پاتا ہے،لاہور پریس کلب میں سینئر صحافی شیخ آفتاب حنیف کی زیرصدارت ناصر بھٹی نے تلاوت قرآن کریم اور عندلیب اسد نے نعت رسول کریم ﷺ سے نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی اور تفہیم القرآن سے تفسیری حوالہ پیش کیا،آخر میں میاں شبیر نے الفت بخاری کی والدہ،محمد عبداللہ کی پھوپھو کےلئے دعائے مغفرت اور سیلاب زدگان کی مدد و نصرت کی دعا کی،جمیل شیخ،ناصر غنی،خالد امین،شیر افضل بٹ،سجاد اعوان،غلام زہرا اور حامد نواز نے گفتگو میں حصہ لیا۔