rki.news
حسن سے دل لگی ختم شد آج سے عاشقی ختم شد
آ گئے آپ آ جائیے ہو گئی بے کلی ختم شد
چل اٹھا جام اے ساقیہ آج سے مئے کشی ختم شد
آپ کیا آ گئے بام پر چاند کی چاندنی ختم شد
آپ کی دید کیا ہو گئی ہو گئی تشنگی ختم شد
آپ بھی چل دیئے چھوڑ کر جائیے دوستی ختم شد
تکتے-تکتے روش آپ کی آنکھ کی روشنی ختم شد
آپ کیا کرنے آئے ہیں اب ہو گئی زندگی ختم شد
شاعری-شاعری ہے فرازؔ یہ نہ ہو گی کبھی ختم شد
سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد یو پی
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2026 Rahbar International