February 08, 2026
تازہ ترین / Latest
,Articles,Snippets / Friday, January 30th, 2026

حکمرانوں/ عوامی نمائندوں کی ذمہ داریاں


rki.news

انتخابات کے دوران عوام سے ووٹ مانگنے کی مہم میں ایسا لگتا ہے کہ اقتدار کے پیاسے سیاستدانوں کی زندگی کا مقصد صرف ملک و قوم کی خدمت کر کے انہیں غربت سے نجات دلا کر ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے۔ جب انتخابات کے بعد نتائج آ جاتے ہیں تو فارم 45 اور فارم 47 کے شور شرابے میں نئی حکومت کا قیام عمل میں آ جاتا ہے۔ عوام کی سہولیات اور فلاح و بہبود کی فکر کی بجائے حکمرانوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔ سرکردہ سیاستدان انتخابات کی مہم میں ایک دوسرے پر اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک اثاثے بنانے کے الزامات لگاتے رہے ہیں اور عوام کو ان تفاصیل کا شدت سے انتظار تھا. ٹی وی کے ایک حالیہ پروگرام سے یہ واضح ہوا ہے کہ اب سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفاصیل عام نہیں کی جائیں گی تاکہ سیاستدانوں کی زندگی خطرے میں نہ پڑے۔ کاش حکمرانوں کی زندگیوں کی حفاظت اور آسودگی کی خاطر بشمول عام سیاستدانوں کے بیرونِ ملک، اندرونِ ملک اثاثوں اور ذرائع کی تفصیلات عام کی جائیں تاکہ مقروض ملک کے غریب عوام پر یہ حقیقت عیاں ہو کہ ملک و قوم کو مقروض بنا کر عوام کو مفلس بنانے کے ذمہ داران کون ہیں۔

شہزادہ ریاض

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2026
Rahbar International